قطعات Flashcards
قطعات کے شاعر
مرزا محمود سرحدی (1913-1967)
برے اشعار کا اثر پر شعر
ان برے اشعار کا یہ ہے اثر
قوم بربادی کے نزدیک اگئی
سارے شاعر جہنم میں جائیں گے پر شعر
گنہگار وہاں چھوٹ جائیں گے سارے
جہنم کو بھر دیں گے شاعر ہمارے
شاعری کا اثر پر شعر
دل سے جو بات نکلتی ہے اثر رکھتی ہے
پر نہیں طاقت پرواز مگر رکھتی ہے
نوکری رشوت سے ملتی ہے پر شعر
نوکری ملتی ہے رشوت سے فقط
یہ خرابی ہر طرف ہر گام ہے
نوکری لینے کے لیے صرف محنت کسی کام کی نہیں پر شعر
صرف محنت کیا ہے انور کامیابی کے لیے
کوئی اوپر سے بھی ٹیلی فون ہونا چاہیے
انگریزوں کی نقل کرنے پر شعر
اپنی ملت پہ قیاس اقوام مغرب سے نہ کر
خاص ہے ترکیب میں قوم رسول ہاشمی
کھانا نہیں بھولتے مگر اپنے قوم کے بارے میں سوچنا بھول جاتے ہو پر شعر
کھائے بغیر تو نہیں گزارا ہے کوئی دن
سوچے بغیر کتنے زمانے گزر گئے
مسلمان کامیاب ہونے کے بعد مسلمان نہ رہے پر شعر
قابلیت تو بہت بڑھ گئی ماشاء اللہ
مگر افسوس یہی ہے کہ مسلمان نہ رہے
زمانے میں مسلمان ہو کر قابلیت پاؤ پر شعر
وہ زمانے میں معزز تھے مسلماں ہو کر
اور تم خوار ہوئے تارک قرآں ہو کر