mirza ghlib Flashcards

1
Q

بس کہ دُشوار ہے ہر کام کا آساں ہونا

آدمی کو بھی میسّر نہیں انساں ہونا

وائے دیوانگیٔ شوق کہ ہر دم مجھ کو

آپ جانا اُدھر اور آپ ہی حیراں ہونا

عشرت قتل گہِ اہل تمنا مت پوچھ

عیدِ نظارہ ہے شمشیر کا عُریاں ہونا

A

حلِ لُغات:بس کہ (قصہ مختصر)، دُشوار(مشکل)
حلِ لُغات:وائے دیوانگی شوق(عشق کے پاگل پن پر افسوس)
حلِ لُغات:عشرت(خوشی)، قتل گہ(قتل ہونے کی جگہ)، اہل تمنا(محبت کرنے والے لوگ)، عید نظارہ(انتہائی خوشی کا منظر)، شمشیر کا عریاں ہونا(تلوار کا نیام سے باہرآنا)

فہوم:دنیا میں ہر کام کا آسان ہونا مشکل ہے، یہاں تک کہ آدمی کا انسان بننامشکل ترین ہے۔
مفہوم:محبت کی دیوانگی اور اس کی بے اختیاری پر افسوس ہوتا ہے کہ میں بار بارمحبوب کے در پر جاتا ہےاور پھر خود ہی حیران ہوتا ہوں۔
مفہوم:قتل گاہ میں موت کی خوشی اہل تمنا سےمت پوچھ ان کےلیےتلوار کابےنیام ہوناعیدکاچاندنظر آنے کےبرابرہوتاہے۔

آدمی کو ملک سے کیا نسبت

شان اَرفع ہے میرؔ انساں کی

فرشتے سے بڑھ کر ہے انسان بننا

مگر اس میں لگتی ہے محنت زیادہ

درد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو

ورنہ طاعت کے لیے کچھ کم نہ تھے کرّ و بیاں

2

ترے کوچے ہر بہانے مجھے دن سے رات کرنا

کبھی اس سے بات کرنا کبھی اس سے بات کرنا

روتے رہتے ہیں ساری ساری رات

اب یہی روزگار ہے اپنا

کبھو تک کے در کو کھڑے رہے، کبھی آہ بھر کے چلے گئے

ترے کو چے میں جو ہم آئے بھی تو ٹھہر ٹھہر کے چلے گئے

3
جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا وہ شان سلامت رہتی ہے

یہ جان تو آنی جانی ہے اس جاں کی تو کوئی بات نہیں

جان تم پر نثار کرتا ہوں

میں نہیں جانتا دعا کیا ہے

یہ منصِب بلند ملا جس کو مل گیا

ہر مدعی کے واسطے دار و رسن کہاں

How well did you know this?
1
Not at all
2
3
4
5
Perfectly
2
Q

لے گئے خاک میں ہم داغِ تمنائے نشاط

توُ ہو اور آپ بہ صد رنگ گلستاں ہونا

عشرتِ پارہ دل ، زخمِ تمنا کھانا

لذتِ ریشِ جگر ، غرقِ نمک داں ہونا

کی مرے قتل کے بعد اُس نے جفا سے توبہ

ہائے اُس زود پشیماں کا پشیماں ہونا

A

حلِ لُغات:لے گئے خاک میں(قبر میں لے گئے)، داغ تمنائے نشاط( خوشی کی آرزوؤں کا داغ)، بصد رنگ گلستان ہونا(مراد بہت زیادہ خوش ہونا

حلِ لُغات:عشرت پارہ دل(دل کے ٹکڑے کی خوشی)، زخم تمنا(آزوؤں کا زخم)، لذت ریش جگر(جگر کے زخموں کی لذت)، غرقِ نمک داں ہونا(نمک دان میں غرق ہون
حلِ لُغات:پشیماں(جلد شرمندہ ہونے والا)

مفہوم:تیرے وصال کی خوشی کی تمنا کا داغ لے کر ہم دنیا سے رخصت ہوگئے۔ ہماری آرزو ہے کہ تمھیں ہر خوشی حاصل ہو اور پھولوں کی طرح مسکراتےرہو۔

مفہوم:عاشقوں کو زخم کھانے میں اوران کی تکلیف کے بڑھنے سے خوشی ملتی ہے۔

مفہوم:میرے قتل کے بعد محبوب نے ظلم و ستم سے باز رہنے کی قسم کھائی اور توبہ کی لیکن افسوس کہ یہ میرے لیے بے فائدہ ہے۔

ٹک میر جگر سوختہ کی جلد خبر لے

کیا یار بھروسہ ہے چراغِ سحری کا

یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصال یار ہوتا

اگر اور جیتے رہتے یہی انتظار ہوتا

2

جسے عشق کا تیر کاری لگے

اُسے زندگی کیوں نہ بھاری لگے

اک عمر چاہیے کہ گوارا ہو نیشِ عشق

رکھی ہے آج لذتِ زخمِ جگر کہاں

رنج سے خوگر ہوا انساں تو مٹ جاتا ہے رنج

مشکلیں مجھ پر پڑیں اتنی کہ آساں ہوگئیں

3
بعد مرنے کے مری قبر پہ آیا غافلؔ

یاد آئی مرے عیسیٰ کو دوا میرے بعد

وہ آئے ہیں پشیماں لاش پر اب تجھے

تجھے اے زندگی لاؤں کہاں سے

ہم نے مانا کہ تغافل نہ کرو گے لیکن

خاک ہو جائیں گے ہم تم کو خبر ہوتے تک

How well did you know this?
1
Not at all
2
3
4
5
Perfectly