fraaq ghoorakh poori Flashcards
اُداسی بے دلی، آشفتہ حالی میں کمی کب تھی
ہماری زندگی یارو ہماری زندگی کب تھی
علائق سے ہوں بیگانہ و لیکن اے دل غمگیں
تجھے کچھ یاد تو ہوگا کسی سے دوستی کب تھی
حیات چند روزہ بھی حیاتِ جاوداں نکلی
جو کام آئی جہاں کے وہ متاع عارضی کب تھی
حلِ لُغات:آشفتہ حالی(پریشان حالی)
حلِ لُغات:علائق(تعلقات)، دل غمگیں(غم زدہ دل)
حلِ لُغات:حیاتِ جاوداں(ہمیشہ کی زندگی)، متاع عارضی(عارضی دولت)
مفہوم:میری زندگی میں اداسی، ویرانی اور پریشان حالی کو اختیار تھا۔ یہ میری زند گی کب تھی۔
مفہوم:اےمیرےدل غمگیں !اگرچہ دنیاکےتعلقات سےبیگانہ ہوں مگر تجھےیاد ہوگاکہ میری کسی سےدوستی کب تھی۔
مفہوم:عارضی زندگی بھی ہمیشہ کی زندگی نکلی کیوں کہ جو زندگی دنیا کے کام آئے وہ عارضی نہیں بلکہ دائمی ہوتی ہے۔
زندگی جبر مسلسل کی طرح کاٹی ہے
جانے کس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں
ہر نفس عمر گزشتہ کی ہے میت فانیؔ
زندگی نام ہے مر مر کے جیے جانے کا
اذیت، مصیت، ملامت، بلائیں
ترے عشق میں ہم نے کیا کیا نہ دیکھا
یہاں کسی کو بھی کچھ حسبِ آرزو نہ ملا
کسی کو ہم نہ ملے اور ہم کو تو نہ ملا
2
یہ حقیقت ہے کہ احباب کو ہم
یاد ہی کب تھے جو اب یاد نہیں
اجالے اپنی یادوں کےہمارے ساتھ رہنے دو
نہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے
بھلاتا لاکھ ہوں لیکن برابر یاد آتے ہیں
الہیٰ ترک الفت پر وہ کیوں کر یاد آتے ہیں
ایک مدت سے تری یاد بھی آئی نہ ہمیں
اور ہم بھول گئے ہوں تجھے ایسا بھی نہیں
3
موت اس کی ہے کر لے جس کا زمانہ افسوس
یوں تو دنیا میں سبھی آئے ہیں مرنے کے لیے
رکھتے ہیں جو اوروں کے لیے پیار کا جذبہ
وہ لوگ کبھی ٹوٹ کے بکھرا نہیں کرتے
یہی ہے عبادت یہی دین و ایمان
کہ کام آئے دنیا میں انساں کے انساں