rasalat Flashcards

1
Q

رسالت کا لغوی معنیٰ کیا ہے؟

A

رسالت کے لغوی معانی “پیغام پہنچانا” کے ہیں ، پیغام پہنچانے والے کو “ رسول “ کہا جاتا ہے اور رسول کے منصب کو’نبوت‘یا ’ رسالت‘ کہا جاتا ہے۔

How well did you know this?
1
Not at all
2
3
4
5
Perfectly
2
Q

رسالت کا مفہوم بیان کریں ۔

A

اللہ تعالیٰ نے اپنی مخلوق کو ہدایت اور رہنمائی دینے کے لیے جن برگزیدہ بندوں کے ذریعے اپنا پیغام حق مخلوق تک پہنچایا انہیں نبی اور رسول کہتے ہیں اور ان کے منصب کو نبوت اور رسالت کہا جاتا ہے۔

How well did you know this?
1
Not at all
2
3
4
5
Perfectly
3
Q

عقیدہ ٔرسالت کے بارے میں ایک آیت کا ترجمہ لکھیں۔

A

ترجمہ :لیکن بڑی نیکی تو یہ ہے جو کوئی ایمان لائے اللہ پر اور قیامت کے دن پر اور فرشتوں پر اور سب (الہامی) کتابوں اور پیغمبروں پر۔

How well did you know this?
1
Not at all
2
3
4
5
Perfectly
4
Q

رسول کے لُغوی معنیٰ اور اصطلاحی معنیٰ لکھیے۔

A

اسلام کے سلسلہ عقائد میں توحید کے بعد رسالت کا درجہ ہے۔ رسالت کے لغوی معنی “پیغام پہنچانا” کےہیں اور پیغام پہنچانے والے کو ’’رسول ‘‘کہا جاتا ہے۔اسلامی اصطلاح میں رسول اس شخص کو کہا جاتا ہے جسے اللہ تعالیٰ نے اپنے احکام کی تبلیغ کے لئے اپنی مخلوق کی طرف بھیجاہو۔ رسول کو نبی بھی کہا جاتا ہے۔ چونکہ رسول لوگوں کو اللہ تعالیٰ کے ارشادات سے آگاہ کرتا ہے ا س لئے اسے نبی بھی کہا جاتا ہے۔

How well did you know this?
1
Not at all
2
3
4
5
Perfectly
5
Q

انبیاء و رسل کی اہمیت وضرورت پر ایک قرآنی آیت کا ترجمہ لکھیں۔

A

ترجمہ:اور اتاری ہم نے تجھ پر یہ یادداشت تاکہ تو کھول دے لوگوں کے سامنے وہ چیز جو اتری ان کے واسطے۔

How well did you know this?
1
Not at all
2
3
4
5
Perfectly
6
Q

رسول کی ضرورت پر مختصر نوٹ لکھیے ۔

A

انسانی عقل اللہ تعالیٰ کے احکامات اور منہیات کی معرفت نہیں کرسکتی۔اللہ تعالیٰ نے انسان کی ہدایت اور رہنمائی کے لیے رسول بھیجے۔ پیغام الٰہی فرشتوں کے ذریعے بھی بھیجا جا سکتا تھا۔ مگر محض پیغام بھیجنے سے وہ مقصد پورا نہیں ہو سکتا تھا۔ اس عظیم مقصد کی تکمیل و تعمیل کے لیے لازمی تھا کہ اس پیغام کو بنی نوع انسان ہی کا ایک فرد لے کر آئے جو کہ انسان کامل ہونے کے باوجود بہرحال انسان اور بشر ہو۔ اس کو مشکلات اور مجبوریوں کا اسی طرح سامنا کرنا پڑتا ہو جس طرح اس کی امت کے معمولی فرد کو، اور جو ساری دنیا کے سامنے ایک ایسی سوسائٹی کو بطور مثال رکھ دے جس کا اجتماعی نظام اسی پیغام الٰہی کے منشا کی شرح ہو۔

How well did you know this?
1
Not at all
2
3
4
5
Perfectly
7
Q

نبی اور رسول کے لُغوی معنیٰ لکھیں

A

رسول کو نبی بھی کہا جاتا ہے۔ نبی کے معنی ہیں “ خبر دینے والا”چونکہ رسول لوگوں کو اللہ تعالیٰ کے ارشادات سے آگاہ کرتا ہے ا س لئے اسے نبی بھی کہا جاتا ہے۔نبوت کے لغوی معنٰی ہیں’’خبر دینا‘‘۔

How well did you know this?
1
Not at all
2
3
4
5
Perfectly
8
Q

اسلامی اصطلاح میں رسول کسے کہتےہیں؟

A

اسلامی اصطلاح میں رسول اس شخص کو کہا جاتا ہے جسے اللہ تعالیٰ نے اپنے احکام کی تبلیغ کے لئے اپنی مخلوق کی طرف بھیجاہو۔ رسول کو نبی بھی کہا جاتا ہے۔ چونکہ رسول لوگوں کو اللہ تعالیٰ کے ارشادات سے آگاہ کرتا ہے ا س لئے اسے نبی بھی کہا جاتا ہے۔

How well did you know this?
1
Not at all
2
3
4
5
Perfectly
9
Q

عقیدہ رسالت کو مختصر اً بیان کیجیے۔

A

اِسلامی عقائدکی رو سے ایمان بالرسالت سے مراد حضرت آدم علیہ السلام سے لے کرخاتم الانبیاء سرور کائنات حضرت محمد ﷺ کی ذات اقدس تک تمام انبیاء و رسل کی نبوت اور رسالت کو برحق ماننا ہے، کیونکہ ہر نبی اور رسول اپنی اپنی جگہ اللہ کا بھیجا ہوا حق و صداقت کا کامل و اکمل نمونہ رہا ہے ۔ یہ ضروری ہے کہ سب انبیاءکو سچا اور پاکباز مانا جائے اور سب کا ادب و احترام کیا جائے۔ اسلام میں اس بات کی ہرگز اجازت نہیں کہ بعض رسولوں پر ایمان لایا جائے اور بعض کا انکار کیا جائے۔ ایسا کرنا کفر ہے۔

How well did you know this?
1
Not at all
2
3
4
5
Perfectly
10
Q

انبیاء کرام علیھم السّلام کی خصوصیات لکھیں۔

A

انبیاءعلیہم السلام کی چار خصوصیات درج ذیل ہیں۔

اللہ تعالیٰ نے انسانوں کی رہبری کے لیے ہمیشہ کسی انسان کو ہی پیغمبر بنا کر بھیجا۔ کسی جن یا فرشتے کو نہیں۔
پیغمبر جو احکام و تعلیمات لوگوں کے سامنے بیان فرماتا ہے وہ تمام اللہ کی طرف سے ہوتے ہیں۔ پیغمبر اپنی طرف سے نہیں کہتا۔ وہ تو اللہ تعالیٰ کا ترجمان ہوتا ہے۔
اللہ تعالیٰ کے تمام پیغمبر علیہ السلام معصوم اور گناہوں سے پاک ہوتے ہیں۔ ان کے اقوال اور اعمال شیطان کے عمل دخل سے محفوظ ہوتے ہیں۔
انبیا واجب اطاعت ہوتے ہیں۔ ان کی اطاعت و پیروی ضروری ہوتی ہے۔

How well did you know this?
1
Not at all
2
3
4
5
Perfectly
11
Q

عقیدہ ختم نبوت پر آیت قرآنی کا ترجمہ لکھیں۔

A

ترجمہ: محمد (خَاتَمُ النَّبِيِّنَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَعَلَى آلِهِ وَأَصْحَابِهِ وَسَلَّمْ) باپ نہیں کسی کےتمہارے مَردوں میں سے لیکن اللہ کے رسول ہیں اورآخری نبی ہیں۔

How well did you know this?
1
Not at all
2
3
4
5
Perfectly
12
Q

.
عقیدہ ختم نبوت کن حوالوں(چیزوں) سے ثابت ہے؟

A

عقیدہ ختم نبوت تین حوالوں (چیزوں)سے ثابت ہے۔

قرآن سے

احادیث نبوی خَاتَمُ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَعَلٰی آلِہٖ وَأَصْحَابِہٖ وَسَلَّمَ سے

اجماع امت سے

How well did you know this?
1
Not at all
2
3
4
5
Perfectly
13
Q

عقیدہ ختم نبوت کے بارے میں ایک حدیث تحریر کیجیے۔

A

ایک حدیث میں آتا ہے “حضور خَاتَمُ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَعَلٰی آلِہٖ وَأَصْحَابِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا ”میری اور مجھ سے پہلے گزرے ہوئے انبیاءکی مثال ایسے ہے جیسے ایک شخص نے عمارت بنائی اور خوب حسین و جمیل بنائی ، مگر ایک کنارے میں ایک اینٹ کی جگہ خالی چھوڑ دی اور وہ اینٹ میں ہوں۔“

How well did you know this?
1
Not at all
2
3
4
5
Perfectly