تعارف قران Flashcards

1
Q

قران کا لغوی اور اصطلاحی معنی بیان کیجئے

A

قران کا لفظ قرا سے نکلا ہے جس کے معنی پڑھنے کے ہیں۔ یعنی لفظ قران کے معنی ہیں بار بار پڑھی جانے والی کتاب۔ اصطلاح میں قران مجید سے مراد اللہ تعالی کی وہ آخری کتاب ہے جو حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) پر نازل ہوئی، مصاحف میں لکھی گئی اور آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) سے بغیر کسی شک و شبہ کے تواتر سے منقول ہے۔

How well did you know this?
1
Not at all
2
3
4
5
Perfectly
2
Q

نزول وحی کا پہلا واقعہ مختصر لکھیے

A

حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کی عمر مبارک 40 سال تھی تو آپ پر قران مجید کا نزول شروع ہوا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) ایک بار جب غار میں مصروف عبادت تھے تو جبرائیل (علیہ السلام) غار کے دہانے پر تشریف لائے اور کہا کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) “پڑھیے” آپ نے فرمایا میں پڑھا لکھا نہیں۔ تین بار یہی سوال اور جواب ہوتا رہا چوتھی بار جبرائیل (علیہ السلام) نے آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) کو پکڑ کر اپنے ساتھ لگا کر جدا کیا اس کے بعد سورۃ علق کی ابتدائی پانچ آیات پڑھیں۔

How well did you know this?
1
Not at all
2
3
4
5
Perfectly
3
Q

قران مجید کا دیگر الہامی کتابوں سے مختصر موازنہ کریں

A

قران مجید کی حفاظت کا ذمہ اللہ تعالی نے خود لیا ہے یعنی اس کتاب کو قطع و برید اور تحریف سے ہمیشہ کے لیے محفوظ کر دیا گیا ہے۔ برخلاف دوسری آسمانی کتابوں کے کہ وہ تخریف کے عمل سے بچ نہیں سکیں۔ اسی طرح پہلی آسمانی کتاب میں سے کچھ کتابیں صرف اخلاقی تعلیمات پر مشتمل تھیں، بعض صرف مناجات اور دعاؤں کا مجموعہ تھی کچھ فقہی مسائل کا مجموعہ تھی، بعض میں صرف عقائد کا بیان تھا مگر قران مجید ایسی جامع کتاب ہے جس میں ہر پہلو پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

How well did you know this?
1
Not at all
2
3
4
5
Perfectly
4
Q

اسمانی کتب کی بنیادی تعلیمات کیا تھی

A

اللہ تعالی کی توحید اور اس کی صفات کاملہ
اللہ تعالی کی عبادت کرنا
انبیاء کرام کی رسالت پر ایمان
یوم آخرت پر ایمان
اعمال کی جزا و سزا

How well did you know this?
1
Not at all
2
3
4
5
Perfectly
5
Q

قران مجید کے کتنے نام قران ہی میں موجود ہیں

A

قران کریم کے 55 نام ایسے ہیں جو آیات قرانیہ سے ماخوذ ہے

How well did you know this?
1
Not at all
2
3
4
5
Perfectly
6
Q

قران مجید کے چار نام تحریر کریں

A

الکتاب
الفرقان
نور
شفا
تذکرہ
العلم

How well did you know this?
1
Not at all
2
3
4
5
Perfectly
7
Q

قران پاک کے چار صفاتی نام تحریر کیجیے

A

حکیم: حکمت والا
مجید: بزرگ
مبارک: بابرکت
کریم: کرامت اور بزرگی والا

How well did you know this?
1
Not at all
2
3
4
5
Perfectly
8
Q

قران مجید کی پہلی وحی کہاں نازل ہوئی

A

قران مجید کی پہلی وحی آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) پر غار حرا میں نازل ہوئی

How well did you know this?
1
Not at all
2
3
4
5
Perfectly
9
Q

پہلی وحی کے چار آیات کا ترجمہ لکھیں

A

آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) اپنے رب کے نام سے پڑھیے جس نے (سب کو) پیدا فرمایا۔ اس نے انسان کو جمے ہوئے خون سے پیدا فرمایا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) پڑھیے اور آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) کا رب بڑا کریم ہے۔ جس نے قلم کے ذریعے علم سکھایا۔ (جس نے) انسان کو وہ کچھ سکھایا جو وہ نہ جانتا تھا۔

How well did you know this?
1
Not at all
2
3
4
5
Perfectly
10
Q

مکی سورتوں کی چار خصوصیات لکھیں

A

1۔ مکی سورتوں میں آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) کا صبر کی تلقین کی گئی ہے
2۔ مکی سورتوں میں توحید و رسالت اور آخرت کی کھلی کھلی نشانیاں بتائی گئی ہیں۔
3۔ مکی سورتوں میں قیامت کی ہولناکیوں اور عذاب جہنم کا بیان ہے۔
4۔ مکی سورتوں میں سابقہ قومو کے واقعات مثلا قوم عاد، قوم ثمود اور فرعون کے واقعات بیان کر کے عبرت کا سامان پیدا کیا گیا ہے۔

How well did you know this?
1
Not at all
2
3
4
5
Perfectly
11
Q

مدنی سورتوں کی چار خصوصیات تحریر کریں

A

1۔ مدنی سورتوں میں آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) کی عظمت، نبوت، ختم نبوت، مقام اور احترام کا بڑی وضاحت سے ذکر کیا گیا ہے۔
2۔ اس عورتوں میں احکامات الہی بیان کیے گئے ہیں۔
3۔ ان میں روزہ، زکوۃ اور حج کی فرضیت نازل ہوئی۔
4۔ ان میں معاشرتی، معاشی اور سیاسی قسم کے مسائل کے ساتھ اللہ کی راہ میں مال خرچ کرنے کی فضیلت، عدل و احسان کا حکم، تجارت میں لین دین کے احکام اور جہاد کی فرضیت کا حکم نازل ہوا۔

How well did you know this?
1
Not at all
2
3
4
5
Perfectly
12
Q

اسلام میں سب سے پہلے اور سب سے اخری غزوے کے نام لکھیں

A

سب سے پہلے غزوہ، غزوہ بدر اور سب سے آخری غزوہ، غزوہ تبوک ہے

How well did you know this?
1
Not at all
2
3
4
5
Perfectly
13
Q

حجۃ الوداع سے کیا مراد ہے

A

آپ (ص) نے دس ہجری میں آخری حج ادا کیا جسے حجۃالوداع کہتے ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وسلم ) نے اس آخری حج کے دوران میدان عرفات میں ایک خطبہ ارشاد فرمایا جو نہایت ضروری احکام اور نصیحتوں پر مشتمل ہے ۔

How well did you know this?
1
Not at all
2
3
4
5
Perfectly
14
Q

تکمیلِ دین ولی آیت کا ترجمہ لکھیں

A

ترجمہ: آج کے دن میں نے تمھارے لیے تمھارا دین مکمل کر دیا اور تم پر اپنی نعمت پوری کر دی اور تمھارے لیے اسلام بطور دین پسند کیا۔

How well did you know this?
1
Not at all
2
3
4
5
Perfectly
15
Q

قران مجید کی سب سے لمبی اور سب سے چھوٹی سورت کا نام لکھیے

A

قران مجید کی سب سے لمبی سورت سورۃ بقرہ ہے جس کے 40 رکوع 286 آیات ہیں اور سب سے چھوٹی سورت سورۃ الکوثر ہے جس کی صرف تین آیات ہیں

How well did you know this?
1
Not at all
2
3
4
5
Perfectly
16
Q

قران مجید کی حفاظت کے بارے میں ایک ایت کا ترجمہ لکھیں

A

ترجمہ: بے شک ہم ہی نے اس ذکر قران کو نازل فرمایا ہے اور بے شک ہم ہی اس کی ضرور حفاظت فرمانے والے ہیں۔

17
Q

قران مجید کی حفاظت پر نوٹ لکھیں

20
Q

مسیلمہ کذاب کون تھا؟ اس کے خلاف جنگ کس خلیفہ کے عہد میں ہوئی؟

A

مسیلمہ کذاب جھوٹا مدعی نبوت تھا۔ حضرت ابوبکر صدیق کی خلافت کے دوران مسلمانوں کی جنگ مسیلمہ کذاب کے ساتھ ہوئی۔

21
Q

کس صحابی رضی اللہ تعالی عنہا نے تدوین قران کا ابتدائی حکم دیا تھا

A

حضرت ابوبکر صدیق (رضی اللہ تعالی عنہ) نے تدوین قران مجید کا ابتدائی حکم دیا تھا آپ (رضی اللہ تعالی عنہا) نے تدوین کا کام مشہور قاری و حافظ صحابی حضرت زید بن ثابت (رضی اللہ عنہ) کے سپرد کیا۔

22
Q

حضرت عمر (رضی اللہ تعالی عنہ) وہ قران نے کیسے بدل دیا

A

قران مجید نے حضرت عمر فاروق(رضی اللہ تعالی عنہ) کی زندگی کو یکسر بدل دیا وہ عمر (رضی اللہ تعالی عنہ) جو اپنے باپ خطاب کی بکریاں چراتے تھے بکریاں ان کے قابو نہ اتی تھیں اور ان کا باپ انہیں جھڑکتا تھا پھر یہی عمر ہیں جو اسلام قبول کرنے کے بعد تمام عالم کو اپنی عظمت و صلاحیت سے متحیر کر دیتے ہیں اور قیصر و کسری کو تاج و تخت سے محروم کر دیتے ہیں اور ان کے مد مقابل ایک ایسی سلطنت کی بنیاد ڈالتے ہیں جو دونوں حکومتوں پر حاوی ہے۔

24
Q

قران مجید کا تعارف پیش کیجئے

A

قرآن مجید اللہ تعالی کی آخری الہامی کتاب ہے جو اللہ تعالی نے اپنے بندے حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) پر 23 سال کے عرصے میں نازل کی یہ نہایت پاکیزہ اور مقدس کتاب ہے جس میں سب انسانوں کے لیے ہدایت کا پیغام ہے۔

25
Q

الہامی کتابیں کون کون سی ہیں

A

موسی: تورات
داؤد: زبور
عیسی: انجیل
محمد: قران مجید

27
Q

قران مجید کے پانچ اسماء تحریر کیجیے

A

الکتاب
الفرقان
شفاء
العلم
البیان