Mahawarat Flashcards
آنکھیں دِکھانا
رویہ بدل لینا
مثال: مطلبی دوست برے وقت میں آنکھیں دکھا دیتے ہیں۔
ہاتھ ملنا
افسوس کرنا
مثلًا: سکول کی بس جانے پر طالبِ علم ہاتھ ملتا رہ گیا۔
ہاتھ دھو کر پیچھے پڑنا
برا طرح کسی چیز کے پیچھے پڑنا
مثلًا: امریکہ مسلمانوں کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گیا ہے۔
منہ پر ہوائیں اڑنا
رنگ اڑ جانا پریشانی یا خوف میں
مثلًا: ڈاکو کے ہاتھ میں خنجر دیکھ کر اسے کے مُنہ پر ہوائیاں اڑنے لگیں۔
منہ کی کھانا
بری طرح شکست کھانا
مثلًا: بھارت نے جب ۲۷ فروری ۲۰۱۹ پاکستان پر حملہ کیا تو اسے منہ کی کھانی پڑی۔
آنکھیں کھل جانا
حقیقت کھل جانا/ حیران ہونا
مثال: ملازمہ کی چوری پکڑی جانے پر گھر والوں کی آنکھیں کھل گئی۔
نقشہ بدل جانا
حالت یا شکل بدل جانا
مثال: جب سے بجلی آئی ہے، گاؤں کا تو نقشہ ہی بدل گیا ہے۔
دال میں کالا ہونا
شک و شبہ ہونا/ خرابی ہونا/ مشکوک معاملہ ہونا
مثال: عقیل کو اندازہ ہوگیا تھا کہ ضرور دال میں کچھ کالا ہے جو سب لوگ اشاروں میں باتیں کر رہے ہیں۔
منہ موڑنا
مقابلہ نہ کرنا/ کترا نا
مثال: ہمارے بہادر فوجی مقابلے سے منہ نہیں موڑتے اور ڈٹ کر دشمن کا سامنا کرتے ہیں۔
پیٹ کاٹنا
کفایت کرنا/ کم کھا کر گزر کرنا
مثال: غریب آدمی اپنا پیٹ کاٹ کر بچوں کی تعلیمی اخراجات پورے کرتا ہے۔
ہتھیار ڈالنا
معنی:
ہار مانا/ شکست تسلیم کرنا/اپنے آپ کو دشمن کے حوالے کرنا
مثال: کئی دن تک سخت مزاحمت کے بعد آخر کار فوج نے ہتھیار ڈال دیئے ۔
بازی لے جانا
فتح پانا/جیت جانا/ غالب آنا
مثال: محنت کرنے والے آخرکار ہر میدان میں بازی لے جاتے ہے۔
ہاتھ تنگ ہونا
مفلس ہونا
مثال: نسیم نے ملازمت چھوڑدی ہے اسی لیے آج کل اس کا ہاتھ تنگ ہے۔
روڑے اٹکانا
رکاوٹ پیدا کرنا
مثال: اگر کسی کی مدد نہیں کرسکتے تو کم از کم کسی کے کام میں روڑے تو نہ اٹکاؤ۔
دینگیں مارنا
شیخی بگھارنا/ اترانا
مثال: خرم نے نئی گھڑی کیا لے لی، ہر ایک کے سامنے ڈینگیں مارتا رہتا ہے۔
دن پھرنا
اچھا وقت آنا/ خوشحال ہونا
مثال: جب سے سلیم نے نیا کاروبار شروع کیا ہے، اس کے تو دن پھر گئے ہیں
جی چرانا
کسی کام سے بچنے کے لئے حیلے بہانے کرنا
مثال: محنت سے جی چراؤ گے تو کامیابی کی امید رکھنا بے کار ہے۔
تیر مارنا
بڑا کارنامہ کرنا(طنز کے طور پر استعمال ہوتا ہے)
مثال: صبح جلدی اٹھ کر تم نے کون سا تیر مار لیا ، اسکول تو آ ج بھی دیر سے پہنچے ہو۔
دانت پیسنا
نہایت غصے ہونا/غصہ دیکھانا
مثال: بچی کا برا نتیجہ دیکھ کر والدین دانت پیسنے لگے۔
اوس پڑنا
رونق نہ رہنا/اداس ہو جانا/پژمردہ ہونا
مثال: بارش کی وجہ سے احمر کے دوست سالگرہ پر نہ آسکے تو احمر پر گویا اوس پڑ گئی۔
جان پر کھیلنا
جان خطرے میں ڈال کر خطرناک/مشکل کام کرنا
مثال: ہمارے فوجی جان پر کھیل کر وطن کا دفاع کرتے ہیں۔
کان کھڑے ہونا
چوکنّا ہو جانا/خبردار ہو
مثال: دروازے پر آہٹ سن کر میرے کان ہو گئے ۔
خون سفید ہونا
محبت اور مروت باقی نہ رہنا
مثال: جائیداد کی لالچ میں رشتہ داروں کا خون سفید ہو گیا ہے اور ایک دوسرے کو نقصان پہنچانے کی فکر میں ہیں۔
آؤ بھگت کرنا
خاطر تواضع /مہمانداری کرنا۔
مثال: سالگرہ پر میرے دوست گھر آئے تو امّی نے ان کی خوب آؤ بھگت کی۔
اپنے منہ میاں مٹّھو بننا
اپنی تعریف آپ کرنا
مثال: دوسرے لوگ تعریف کریں تو بات بھی ہے، اپنے منہ میاں مٹّھو بننے سے کیا فائدہ۔
پول کھلنا
اصلیت(عیب/برائی) ظاہر ہونا[صرف منفی میں استعمال درست ہے]
مثال: اسد بظاہر تو امجد سے دوستی کا دعویٰ کرتا تھا،مگر ضرورت پڑنے پر اس کی دوستی کا پول کھل گیا۔
مثال۲: اس نے جھوٹ بول کر بچنے کی بہت کوشش کی مگر آخر اس کے جھوٹ کا پول کھل ہی گیا
دانت کھٹے کر دینا
عاجز کر دینا/ہمت توڑ دینا
مثال: ہماری بہادر افواج کے حملے نے دشمن کے دانت کھٹے کر دیے۔
رنگ لانا
اثر دیکھانا/ اثر ظاہر ہونا[مثبت، منفی دونوں معنوں میں استعمال ہو سکتا ہے]
مثال: طارق کی انتھک محنت رنگ لائی اور وہ شاندار نمبروں سے کامیاب ہوگیا۔
مثال۲: اس کی بے جا فضول خرپی رنگ لائی اور وہ کوڑی کوڑی کا محتاج ہوگیا۔
حوش کے ناخن لینا
عقل سے کام لینا[صرف تنبیہی جملے میں استعمال درست تسلیم کیا جائے]
مثال: اسلم! بوش کے ناخن لو! یوں وقت ضائع کرو گے تو بعد میں پچتاؤ گے۔
ناک رگڑنا
منت سماجت کرنا
مثال: چور نے بہت ناک رگڑی مگر لوگوں نے اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔
مثال۲: غریب آدمی کے لاکھ ناک رگڑنے کے باوجود کسی نے اس کی مدد نہ کی۔
زہر کے گھونٹ پینا
غصہ ضبط کرنا/ غصہ ظاہر نہ کرنا
مثال: دوستوں کے سامنے چھوٹے بھائی کی بدتمیزی پر وہ زہر کے گھونٹ پی کر رہ گیا۔
لال پیلا ہونا
شدید غصے ہونا
مثال: اسلم کے بدتمیزی پر اس کے ابو غصے سے لال پیلے ہونے لگے۔
دل باغ باغ ہونا
بہت خوش ہونا
مثال: اپنی پسند کا تحفہ ملنے پر امجد کا دل باغ باغ ہونا۔
خون کا پیاسا ہونا
سخت دشمن بن جانا
مثال: دونوں بھائی جائیداد کے جھگڑے پر ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہیں۔
اینٹ سے اینٹ بجانا
خوب تباہ و ویران کرنا/ شکست فاش دینا
مثال: جنگ میں پاکستان نے اینڈیا کی اینٹ سے اینٹ بجا دی۔