Grammar Flashcards
تخلص کی تعریف کریں۔
وہ مختصر نام جو شاعر اپنے اشعار میں استعمال کرے تخلص کہلاتا ہے ۔
ردیف کی وضاحت کریں
ردیف کے لغوی معنی ہے گھڑ سوار کے پیچھے بیٹھنے والا۔ شعر کے آخر میں قافیہ کے بعد جو الفاظ مسلسل تکرار سے آئیں اُنھیں ردیف کہا جاتا ہے چوں کہ یہ لفظ یا الفاظ قافیہ کے بعد آتے ہیں ۔اِس لیے انہیں ردیف کا نام دیا گیا۔
مقطع کی تعریف کریں۔
مقطع کے لغوی معنی ختم کرنے یا کاٹنے کے ہیں اصطلاح میں مقطع غزل کے آخری شعر کو کہا جاتا ہے۔جس میں شاعر اپنا تخلص استعمال کرتا ہے۔جس شعر میں شاعر اپنا تخلص استعمال نہ کرے اُسے غزل کا آخری شعر کہا جائے گا،مقطع نہیں ۔
مصرع کی تعریف کریں
مصرع عربی زبان کا لفظ ہے۔ مصرع کے لغوی معنی ہے دروازے کا ایک پٹ۔
شاعری کی اصطلاح میں شعر کی ایک سطر کو مصرعہ کہتے ہیں۔ بعض اوقات شعر کا ایک مصرع ہی شہرت ِ دوام حاصل کر لیتا ہے اور زبان ِ زدِ عام ہو جاتا ہے۔علامت مصرعہ ’ ؏ ‘ ہے۔
شعر کی تعریف کریں
pg. 87
بند کی تعریف کریں
کسی نظم میں دو سے زیادہ مصرعوں کا مجموعہ بند کہلاتا ہے۔
مخمس کی تعریف کریں
ایسی نظم جس کا ہر بند پانچ مصرعوں پر مشتمل ہو مخمس کہلاتی ہے۔
مسدس کی تعریف کریں
ایسی نظم جس کا ہر بند چھ مصرعوں پر مشتمل ہو مسدس کہلاتی ہے۔
قافیہ کی تعریف کریں
قافیہ عربی زبان کا لفظ ہے۔ قافیہ کے لغوی معنی ’پیچھے پیچھے آنے والا‘ ہے۔ شعر کے آخر میں آنے والے ہم آواز الفاظ کو قافیہ کہا جاتا ہے۔ ہر شعر میں قافیہ تبدیل ہوتا ہے۔تاہم اُن کی صوت (آواز) ایک جیسی رہتی ہے۔قافیہ کی جمع قوافی ہے۔
مطلع کی تعریف کریں
مطلع کے معنی نکلنے کی جگہ یا نکلنا کے ہیں ۔مطلع کا لفظ طلوع سے نکلا ہے۔اصطلاح میں غزل یا قصیدے کے پہلے شعر کو مطلع کہا جاتا ہے۔مطلع کے دونوں مصرعے ہم قافیہ اور ہم ردیف ہوتے ہیں ۔جن شعروں میں یہ لازم نہیں وہ اشعار مطلع نہیں کہلاتے۔
نظم کی تعریف کریں
order or arrangment literal meaning
حمد کی تعریف کریں
غزل کی تعریف کریں
مرکب تام کی کتنی قسمیں ہیں
مرکب تام کی دو قسمیں ہیں
جملہ انشائیہ
جملے خبریہ
جملہ انشائیہ کی تعریف کریں
وہ جملہ ہے جس میں
فعل امر
فعل نہی
سوال
ندا
تمنا
پائی جائے۔
ندا: کسی کو پکارنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں مثلا ارے ابے اے
تمنا: وہ حروف جو ارزو کے موقع پر استعمال کیے جاتے ہیں مثلا کاش کاشکہ اے کاش