Chapter 1 Flashcards
حدیث کے معنی و مہفوم بیان کرے
نبی کریم کی گفتگو اور عمل کو حدیث کہا جاتا ہے - اپ نبی کریم کے فرمان کو حدیث قولی کہتے ہے - نبی کریم کے عمل کو حدیث فعلی کہتے ہے - اپ کے سامنے کسی صحابی نے عمل کیا ہو اور اپ نے خاموشی اختیار کی ہو تو اس حدیث کی حدیث تقریری کہتے ہے - جس حدیث مے مہفوم الله تعالیٰ کی طرف سے ہو اور الفاظ نبی کریم کے ہو تو اس کو حدیث
قدسی کھا جاتا ہے
تدوین حدیث سے کیا مراد ہے ؟
تدوین حدیث سے مراد احادیث مبارکہ کو جمع کرنا اور انھے کتابی شکل مے دینا ہے
دور نبوی میں حفاظت حدیث کے دو ذریعے لکھیں
دور رسالت میں صحابہ کرام کے پاس احادیث مبارکہ کو محفوظ کرنے کے تین بڑے ذریعے تھے- جن مے صحابہ اکرام کا احادیث مبارکہ کو ( ا )حفظ کرنا (ب )لکھ لینا اور اس
کے مطابق عمل کرنا
صحیفہ صادقہ سے کیا مراد ہے
صحیفہ صادقہ احادیث کا مجموعہ تھا جو حضرت عبداللہ بن
عمرو بن عاص نے دور رسالت میں مرتب کیا تھا
صحا ستہ میں سے دو کتابوں کے نام لکھیں
صحیح مسلم(ii) صحیح بخاری (i)
حدیث کسے کہتے ہیں
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی گفتگو اور عمل کو حدیث کہا
جاتا ہے
حدیث قولی اور فعلی سے کیا مراد ہے
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کو حدیث قولی جب کہ
اپ کے عمل کو حدیث فعلی کہتے ہیں
حدیث تقریری سے کیا مراد ہے
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کسی صحابی نے عمل کیا ہو اور اپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خاموشی اختیار
فرمائی ہو تو اس کو حدیث تقریری کہتے ہیں
حدیث قدسی کسے کہتے ہیں
جس حدیث میں مفہوم اللہ تعالی کی طرف سے اور الفاظ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہوں تو اس کو حدیث قدسی کہا
جاتا ہے
تدوین حدیث کا اغاز کب شروع ہوا
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث مبارکہ کی جمع و تدوین کا اغاز عہد رسالت ہی میں شروع ہو گیا تھا
نبی کریم حدیث کی حفاظت کرنے والوں کو کیا دعا دیتے تھے
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم حدیث کی حفاظت کرنے والوں کو ان الفاظ میں دعا بھی دیتے تھے کہ اللہ تعالی اس انسان کو خوش و خرم رکھے جس نے میری بات سنی یار کی اور اسے
لوگوں تک پہنچایا
مجموعہ حدیث صحیفہ صادقہ کس صحابی رسول نے مرتب
کیا تھا
صحیفہ شان کا دور رسالت ہی کا مضموعہ احادیث تھا جو حضرت عبداللہ بن عمر بن عاص کا مرتب کردہ تھا
کون سے صحابہ کرام کے پاس احادیث مبارکہ کے تحریری نسخے موجود تھے
حضرت ابوہریرہ حضرت علی المرتضی اور حضرت عبداللہ بن مسعود کے پاس بھی احادیث مبارکہ کے تہذیری نسخے موجود تھے
سرکاری سطح پر جمع وتدوین حدیث کا سلسلہ کب شروع ہوا
سرکاری سطح پر جمع و تدوین کا سلسلہ حضرت عمر بن عبدالعزیز کے دور میں شروع ہوا
امام مالک کی احادیث مبارکہ کی کتاب کا نام کیا ہے
موطا امام مالک، امام مالک کی احادیث پر مشتمل کتاب کا نام ہے
صحاح ستہ سے کیا مراد ہے
صحاح ستہ سے مراد حدیث مبارکہ کے چھ مستند مجموعے ہیں، جن پر سب کو اتفاق ہے
صحاح ستہ کی کتابوں کا نام لکھیں
صحیح بخاری
صحیح مسلم
سنن نسائی
ابن ماجہ
جامع ترمذی
سنن ابی داؤد
صحیحین سے کیا مراد ہے
صحیح بخاری اور صحیح مسلم کو صحیحین کہا جاتا ہے- احادیث کے یہ دونوں مجموعے مستند ترین مانے جاتے ہیں